3 سنن ابی داؤد جلد 1 حدیث


When Hazrat Abdullah bin Abbas (RA) came to Basra, there used to be narrations from Hazrat Abu Musa (RA). Anhu wrote and sent this hadeeth tayiba that one day I was with the Messenger of Allah ﷺ and he intended to defecate, so he came to a soft and absorbent place near the base of the front wall and defecated. The Prophet (ﷺ) said, “When one of you intends to urinate, he should find a soft place to urinate (so that the splashes of urine do not fall on him).”
Sunan Abi Dawud Volume 1 Hadith 3
(Meaning of Hadith, should urinate in a place where the splash does not fall on the clothes)

حضرت عبدﷲ بن عباس رضیﷲ عنہ بصرہ تشریف لائے تو وہاں حضرت ابو موسیٰ رضی ﷲ عنہ سے روایت بیان کی جاتی تھی چنانچہ حضرت عبدﷲ رضیﷲ عنہ نے چند چیزوں کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے حضرت ابو موسیٰ رضیﷲ عنہ کیطرف لکھا تو جواباً حضرت ابو موسیٰ رضیﷲ عنہ نے یہ حدیث طیبہ لکھ کر بھیجی کہ میں ایک دن رسولﷲ ﷺ کے ساتھ تھا تو آپ ﷺ نے قضائے حاجت کا ارادہ فرمایا پس آپ ﷺ سامنے والی دیوار کی بنیاد کے ساتھ ایک نرم اور جذب کرنے والی جگہ پر تشریف لائے اور قضائے حاجت کی آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ وہ پیشاب کے لیے نرم جگہ تلاش کرے ( تاکہ پیشاب کے چھینٹے اڑ کر اس پر نہ پڑیں)

مفہوم حدیث ایسی جگہ پیشاب کرے جہاں سے چھینٹے اسکے کپڑوں یا جسم پر نہ پڑیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *