﷽
حضرت عبدﷲ بن عباس رضیﷲ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے ایک رات نبی کریم ﷺ کے پاس گزاری جب آپ ﷺ اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو آپ ﷺ اپنے وضو کے پانی کے پاس تشریف لائے اور مسواک اٹھائی اور دانت صاف کیے پھر آپ ﷺ نے یہ آیات تلاوت فرمائیں إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ یہاں تک کہ آپ ﷺ سورت ختم کرنے کے قریب ہو گئے یا سورت ختم کر دی پھر آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور اپنی جائے نماز پر تشریف لائے اور دو رکعتیں نماز ادا فرمائی پھر اپنے بستر کیطرف لوٹ کر آئے اور جتنا ﷲﷻ نے چاہا اتنا آرام فرمایا پھر آپ ﷺ بیدار ہوئے اور حسب سابق افعال کیے۔ آپ ﷺ نے ہر بار مسواک کیا اور دور کعتیں نماز ادا فرمائی اور بعد ازاں وتر ادا فرمائے
It is narrated on the authority of Hazrat Abdullah bin Abbas that he said: I spent one night with the Prophet ﷺ. Then the Prophet ﷺ recited these verses: “إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ, until the Prophet ﷺ came close to finishing the Surah or had finished the Surah, then he performed ablution and came to his prayer place. He prayed two rakats, then returned to his bed and rested as much as Allah ﷻ willed, then he woke up and performed his previous actions. He ﷺ cleaned his mouth every time and prayed long qaats and afterwards he prayed Witr.