سنن ابی داؤد جلد 1 حدیث 68

حضرت حمیدہ بنت عبید بن رفاعہ نے حضرت کبشہ بنت کعب بن مالک سے روایت بیان کی ہے اور یہ حضرت ابن قتادہ ( یعنی عبدﷲ بن ابوقتادہ الحارث بن ربعی ) کے عقد میں تھیں ۔ انہوں نے بیان کیا کہ ابوقتادہ آئے اور میں نے انکے لیے وضو کا پانی ڈال رکھا تھا اتنے میں ایک بلی آئی اور وہ اس سے پینے لگی تو انہوں نے برتن کو اور جھکا دیا تاکہ وہ (آسانی کے ساتھ پانی پی سکے کبشہ نے کہا کہ ابوقتادہ نے میری طرف دیکھا کہ میں انکا یہ فعل ( بڑے تعجب کے ساتھ ) دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے کہا اے میرے بھائی کی بیٹی! (یہ معرفی کلمہ ہے مراد اسلامی بھائی ہے ) کیا تو تعجب کر رہی ہے؟ میں نے کہا ہاں۔ تو انہوں نے بیان کیا کہ رسولﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ بلی کا جوٹھا ) نجس اور ناپاک نہیں ہے کیونکہ یہ تم پر بار بار آنے جانے والوں اور والیوں سے ہے

Hazrat Hamidah bint Ubaid bin Rifa’ah has narrated a tradition from Hazrat Kabsha bint Ka’b bin Malik and she was married to Hazrat Ibn Qatadah (i.e. Abdullah bint Abu Qatadah al-Harith bin Rabi). He narrated that Abu Qatadah came and I had put water for ablution for him, then a cat came and he started drinking from it, so he bent the pot further so that he could drink water easily. Abu Qatadah looked at me and said, “O my brother’s daughter!” So he narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said, “This cat’s drunk is not impure and impure because it is from those who visit you frequently.”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *